ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ممبران پارلیمنٹ کو بھی چاہیے بڑھی ہوئی تنخواہ اور ایم پی لیڈ فنڈ میں اضافہ، پی ایم مودی سے ملا وفد

ممبران پارلیمنٹ کو بھی چاہیے بڑھی ہوئی تنخواہ اور ایم پی لیڈ فنڈ میں اضافہ، پی ایم مودی سے ملا وفد

Wed, 10 Aug 2016 20:26:17    S.O. News Service

نئی دہلی،10اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )تنخواہ بڑھانے کی مانگ کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی سے بدھ کو ممبران پارلیمنٹ کا ایک وفد ملا۔اس وفد نے پی ایم مودی کو250ممبران پارلیمنٹ کے دستخط والا ایک میمورنڈم بھی دیا۔اپنے میمورنڈم میں ممبران پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کے علاقے میں ترقی کے لئے دئے جانے والے ایم پی فنڈ کی رقم کو بڑھا یاجائے۔وہیں ذرائع بتا رہے ہیں کہ پی ایم مودی نے ارکان پارلیمنٹ کو خرچ کم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔اس سے یہ سمجھا جا رہا ہے کہ پی ایم نے ایک طرح سے ممبران پارلیمنٹ کی مانگ کو ٹھکرا دیا ہے۔جہاں تک ایم پی لیڈ فنڈ یعنی ممبران پارلیمنٹ کے علاقے میں ترقی کیلئے دی جانے والی رقم کو بڑھانے کی بات پر پی ایم کچھ مثبت نظر آئے۔بتایا جا رہا ہے کہ صدر اور نائب صدر کی تنخواہ بڑھانے کیلئے حکومت جلد ہی پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کرے گی۔ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات لاگو ہو جانے کے بعدکچھ سرکاری حکام کی تنخواہ کم ہو گئی ہے۔بتا دیں کہ ممبران پارلیمنٹ کی تنخواہ بڑھانے کی ایک تجویز وزیر اعظم کے دفترمیں پہلے ہی بھیجی جا چکی ہے لیکن اس پر وزیر اعظم مودی نے ابھی تک کچھ بھی عوامی طور پر نہیں کہا ہے۔


Share: